
روایتی
ایچ بی ایل ایسیٹ مینجمنٹ لمیٹڈ آپ کے مالی اہداف کے حصول اور خطرے کے ممکنا امکانات پرقابو پانے کے لیۓ بہتراورمناسب حل پیش کرتا ہے۔ ہم آپ کو ایسیٹ کی مختلف کلاسسزمیں سے انتخاب کرنے کا موقع فراہم کرتے ہیں، آپ کی منفرد اسٹریٹجک سرمایہ کاری کو پیش نظررکھتےہوۓ ، روایتی اور کم خطروں والی سرمایہ کاری سے لے کر زیادہ خطروں والی سرمایہ کاری اور کیپیٹل پروٹیکٹڈ فنڈزمیں سرمایہ کاری کے مواقع پیش کرتے ہیں۔

شریعہ کمپلائنٹ
ایچ بی ایل ایسیٹ مینجمنٹ لمیٹڈ آپ کے مخصوص سرمایہ کاری کے اہداف اور خطروں سے نمٹنے کی صلاحیت کے پیش نظر مختلف پراڈکٹس پیش کرتا ہے جوشریعہ کے اصولوں کے عین مطابق اور ہمارے شریعہ مشیروں کی رہنمائی میں تیار کی گئ ہیں۔

Conventional

Shariah Compliant
اکثر پوچھے جانے والے سوالات
میوچل فنڈ کیاہوتاہے؟
میوچل فنڈ متعدد سرمایہ کاروں کی سرمایہ کاری/ بچت کا ایک پول ہوتا ہے جس کا ایک مشترکہ مالی ہدف ہوتاہے یہ فنڈز فنانشل انسٹرومنٹس (ایکیویٹی، ڈیٹ یا منی مارکیٹ) پر مشتمل پورٹ فولیو ہوتےہیں اور سرمایہ کاری کے مقاصد کوحاصل کرنے کے لیۓ پول (فنڈ کی کل رقم) ان مارکیٹس میں لگایا جاتا ہے اس سرمایہ کاری کے ذریعے حاصل ہونے والی آمدنی یونٹ ہولڈرز کے ساتھ ان کی ملکیتی یونٹس کی تعداد کے تناسب سے شیئر کی جاتی ہے میوچل فنڈزعام آدمی کے لیۓ ایک مناسب سرمایہ کاری ہیں کیونکہ وہ وسیع، پیشہ ورانہ طور پر منظم سیکیورٹیز کے مجموعے میں سرمایہ کاری کرنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔
میوچل فنڈز میں سرمایہ کاری کے کیا فوائد ہیں؟
میوچل فنڈز میں سرمایہ کاری کے فوائد درج ذیل ہیں:
پروفیشنل فنڈ مینیجر- آپ کی سرمایہ کاری کا انتظام فنڈ مینیجرز کرتے ہیں جن کے پاس اعلیٰ سطح کی تعلیمی اور پیشہ ورانہ اسناد اورسرمایہ کاری کا انتظامی تجربہ ہوتا ہے۔
مجموعہ – میوچل فنڈز کا مقصد ریٹرن کی اتار چڑھاؤ کے ممکنا خطرے کومجموعے کے ذریعے کم کرنا ہے۔ یہ مختلف صنعتوں/ سیکٹرزکی متعدد کمپنیز میں سرمایہ کاری کرتے ہیں۔ ایک چھوٹی سی سرمایہ کاری کے ساتھ، ایک سرمایہ کار مجموعہ سے وہ فوائد حاصل کر سکتا ہے جو دوسری صورت میں ممکن نہیں ہوسکتے اگر سرمایہ کار براہ راست ان سیکیورٹیز میں سرمایہ کاری کرے۔
لیکویڈیٹی – اوپن اینڈڈ میوچل فنڈز کی قیمت کا تعین روزانہ کی بنیاد پرکیاجاتا ہے اور سرمایہ کار کسی بھی وقت میوچل فنڈز میں اپنی ہولڈنگز کوفروخت کر سکتا ہے۔
لین دین کی کم لاگت – چونکہ میوچل فنڈز بہت سارے سرمایہ کاروں کے پیسوں کا ایک پول ہوتا ہے اس لیے سیکیورٹیز میں کی جانے والی سرمایہ کاری کی رقم بہت زیادہ ہوتی ہے۔ کمپنی کی طرف سے ایک چھوٹی سی انتظامی فیس لی جاتی ہے، جو براہ راست سرمایہ کاری کرنے پر انفرادی سرمایہ کار کو بہت زیادہ ادا کرنا پڑتی ہے۔
شفافیت – اوپن اینڈڈ میوچل فنڈز کی قیمتوں کا اعلان روزانہ کیا جاتا ہے۔ پورٹ فولیو کے سائزکا اعلان ماہانہ فنڈ مینیجرز کی رپورٹ میں بھی کیا جاتا ہے۔
کیا میرا اصل سرمایہ محفوظ رہتا ہے؟
کیا مجھے ایسی رقم کی سرمایہ کاری کرنی چاہئے جس کی مجھے جلد ہی ضرورت ہوسکتی ہے؟
شاید نہیں۔ زیادہ تر لوگ اس بات کی یقین دہانی چاہتے ہیں کہ ضرورت پڑنے پران کورقم فوری طور پرمل جاۓ گی۔ میوچل فنڈزکی قدرمیں (سوائے منی مارکیٹ فنڈز کے) اپنی نوعیت کے اعتبار سےاتار چڑھاؤ آتے ہیں اس وجہ سے آپ کی فنڈزکی فوری ضرورت پورا کرنے کے لیے مناسب سرمایہ کاری نہیں ہوسکتی ہے۔